ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مراٹھی زبان کی تعلیم حاصل کرنے والوں کا مستقبل روشن:پروفیسر نجوم

مراٹھی زبان کی تعلیم حاصل کرنے والوں کا مستقبل روشن:پروفیسر نجوم

Mon, 08 May 2017 22:55:10    S.O. News Service

علی گڑھ، 8/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ماڈرن انڈین لینگویجیز شعبہ میں مراٹھی زبان و ادب میں بی اے(این ایم ٹی) اور ایم اے اوپن الیکٹو مراٹھی کے طلبأ کی الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔بی اے (این ایم ٹی) میں 118اور ایم اے الیکٹو میں 5طلبأ تھے۔ گزشتہ سال مراٹھی زبان سرٹیفکیٹ اور دیگر کورس میں خصوصی مقام حاصل کرنے والے طلبأ کو معزز مہمانان نے سرٹیفکیٹ اور یادگاری نشانات سے سرفراز کیا۔ پروگرام کی صدارت چیئرپرسن پروفیسر نجوم نے کی۔اپنے صدارتی خطبہ میں پروفیسر نجوم نے کہا کہ مراٹھی زبان کی تعلیم حاصل کرنے والوں کا مستقبل روشن ہے کیونکہ مراٹھی زبان و ادب عالمی سطح پر اپنی شناخت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں مراٹھی زبان کے طلبأ زیرِ تعلیم ہیں جو ہم سب کے لئے باعثِ افتخار ہے۔پروگرام کے کنوینر اور مراٹھی زبان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر پٹھان نے کہاکہ اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسکولوں میں پرائمری سطح پر مراٹھی زبان پڑھائے جانے کااعلان کیا ہے جس کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایک دوسرے صوبوں کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کا بھی تبادلہ ہونا ضروری ہے۔اس موقعہ پر پروفیسر ستیشن، ڈاکٹر مشتاق احمد زرگر اور امینہ خاتون نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلبأ و طالبات میں رضیہ سلطانہ،تبریز احمد، رخساربانو۔ جنید سلیمان، ذاکر حسین، منصور عالم، غوثیہ وارثی، محمد شریف، عبدالشکیب، بابا صاحب وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔نظامت کے فرائض محمد شمیم نے انجام دئے جبکہ منظورعالم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی کامیابی میں محمد سلیم، زماں بھائی، ندیم اور نوید نے سرگرم رول ادا کیا۔
 


Share: